Germany

Research initiative for the project Start-up cash Plus

تحقیقاتی منصوبے - ابتدائی  امداد پلس کے ساتھ واپسی - کے ایک حصے کے طور پر، مائیگریشن کی بین الاقوامی تنظیم (آئی ایم او) آپ کو آپ کی واپسی کی جگہ پر ایک سروے کی غرض سے بخوشی ایک سوالنامہ بھیجنے کے لئے آپ سے لکھ کر  رابطہ کرنا چاہے گی –  اس سروے میں شرکت رضاکارانہ ہے (برائے مہربانی معلومات شیٹ دیکھیں) - لہذا، ہم آپ سے گذارش کرتے ھیں کہ آپ اپنی ای میل کا ایڈریس یا ٹیلی فون نمبر ھمیں دے کر جائیں جس پر آپ کے ساتھ جرمنی سے روانگی کے بعد رابطہ قائم کیا جا سکے – آپ کے ساتھ رابطے کے لیے جو بھی ڈیٹا آپ اپنی رضامندی سے بتائیں گے ، اُس کو آپ کسی وقت بھی کینسل کروا سکتے ھیں یا اُس میں تبدیلی کروا سکتے ھیں -  اس سلسلے میں آپ براہ کرم اپنی ایمبیسی میں آئی ایم او کے نمائندے سے رابطہ کریں یا اس پتہ پر shpevaluation@iom.int.ایک  ای میل لکھیں : 

نیچے لکھا گیا ای میل ایڈریس یا فون نمبر آگے آئی ایم او کو بھیج دیا جائے گا -  پھر آئی ایم او آپ سے رابطہ کرنے کے لئے آپ کا ای میل ایڈریس استعمال کرے گا اور آپ کے جرمنی سے روانگی کے چھ ماہ بعد آپ کو ایک سوالنامہ بھیجے گا -  آئی ایم او آپ سے رابطے کے متعلق معلومات کو کسی کو بھی آگے نہیں بتائے گا

مقصد یہ ھے کہ جو تحقیق آئی ایم او اور بی اے ایم ایف ریسرچ سینٹر کے درمیان مشترکہ طور پر ھو رھی ھے ، اُس کے  ذریعے ابتدائی امداد پلس کے پروگرام کی خوبیوں اور خامیوں کا تجزیہ کیا جائے ، تاکہ اس پروگرام کو بہتر بنایا جا سکے اور دیکھا جا سکے کہ ، آپ جرمنی سے واپسی کے چھ ماہ بعد کیسے رہتے ہیں - ان نتائج کو آئی ایم او اور تحقیقاتی مرکز کی مشترکہ اشاعت میں پیش کیا جائے گا –  انفرادی کیسوں کی کوئی الگ الگ تحقیقات نہیں ھوتی ہیں -  آپ کے نام کو نہ تو سوالنامہ کے فارم پر لکھا جائے گا اور نہ ھی اُس کا ذکر نتائج  کی اشاعت کے پرچہ میں کیا جائے گا -